ریاستی سطح
آن لائن کوئز بعنوان
ڈاکٹر محمد اقبال
Quiz banner
Quiz Trophy
Quiz PDF
CLICK HERE FOR DOWNLOAD PDF
Quiz Certificates
State Participants 2020 👇
📣 👩🏻💻 📚 📖 📚 👨🏻💻 📣
آن لائن 'ڈاکٹر محمد اقباؔل' کوئز میں مہاراشٹر بھر سے طلباء کی شرکت
۱؍دسمبر۲۰۲۰(حامد اقبال) ؛ آن لائن کوئز بعنوان 'ڈاکٹر محمد اقباؔل' جو کہ عالمی یومِ اُردو کی نسبت سے منعقد کیا گیا ہے اس میں مہاراشٹر کے تقریبا اضلاع کی شمولیت ہوچکی ہے چاہے وہ ممبئی ہو یا ایوت محل یا پھر گوندیا ہو یا رتناگری ۔ الحمدللہ شمالی مہاراشٹر سے لے کر جنوب تک اور مشرقی مہاراشٹر سے لے مغرب تک سبھی اضلاع نے شمولیت کی۔
واضح رہے کہ رجسٹریشن کی لنک ۲۶؍نومبر سے ۳۰؍نومبر تک تھی اور ساتھ ہی واٹس اپ کے گروپ بھی تشکیل پا رہے تھے انہی ۵ دنوں میں یہ لنک تمام مہاراشٹر کے اساتذہ اکرام کے ذریعے پوری ریاست میں پہنچی مزید یہ کہ *اتر پردیش کے (لکھنؤ،پیلی بھیٹ،گونڈہ،سیتا پور،ماؤ)، گجرات سے (بنسکھانتا) ، بہار سے (مدوبنی)، جھارکھنڈ سے (کوڈرما) اضلاع نے شمولیت کی (لیکن یہاں اصول و ضوابط ملحوظ ہیں-) اس تشہیر کا سہرا ہمارے رفقاۂ کوئز کے سر جاتا ہے ساتھ ہی مہاراشٹر کے ان تمام بڑے گروپ کی جانب جاتا ہے جو اردو کی تگ و دو میں ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں میں ان تمام کا ممنون و مشکور ہوں ۔امید ہے کہ اس طرح کے کوئز سے اردو میڈیم کے طلباء و طالبات میں اپنے اسلاف کے کارناموں سے ان کی زندگیوں کو جِلا ملے ۔ *جزاک اللہ خیرا
متشکرم
مجلسِ اشتراک
آن لائن کوئز،پربھنی
کوئز کی تیاری میں مصروف مجلسِ اشتراک ۔۔۔
پربھنی تقسیمِ انعامات
ناندیڈ تقسیمِ انعامات
💐💐💐🌹اظہارِتشکر🌹💐💐💐
الحمدللہ
ریاستی سطح آن لائن کوئز بعنوان 'ڈاکٹر محمد اقباؔل' میں 'اسٹیٹ جینئس' مقام حاصل کرنے والے ناندیڑ ضلع کے چار طلباء و طالبات کا اُن کے اُس مقام کی مناسبت سے پُرجوش استقبال ناندیڑ کے ہر دل عزیز اساتذہ اکرام کی جانب سے محمد عامر سر (صدر مدرس،ہنگولی) کی رہائش گاہ پر عمل میں آیا اس موقع پر مجلسِ اشتراک کی جانب سے انصاری جاوید احمد صاحب نے نمائندگی کی، محفل کی صدارت عبدالحق مومن صاحب نے اور رونق بزم صاحبین میں صاحب خانہ محمد عامر سر (صدر مدرس، جولا پانچال) ، اسلم معراج سر (صدرمدرس، گرگاؤں)، عطاء الرحمن سر (صدر ابیبا،کلمنوری)، غلام حسین سر (صدرمدرس شرڈشاہپور) ، و شرکاء میں سید نعیم صاحب، عارف سر، رفیق سر ،ذاکر سر رہے ۔ مزید محفل کو اپنی بہترین نظامت سے عبدالقدوس سر نے دوبالا کیا۔
اسٹیٹ کوئز کمیٹی (مجلسِ اشتراک) کی جانب سے ہم بالخصوص محترم عالی وقار محمد عامر سر (صدرمدرس) ،مجلس کے صدر عبدالحق مومن سر، رونق محفل اسلم معراج سر، عطاء الرحمن سر ،غلام حسین سر ،سید نعیم صاحب، عارف سر، ذاکر سر، رفیق سر اور اس مجلس کو اپنی نظامت کے فن سے دو بالا کرنے والے محترم ناظم عبدالقدوس صاحب و ان کے تمام ہی رفقاء کار کا دل کی عمیق گہرائیوں سے ممنون ومشکور ہیں کہ آپ نے نہ صرف اپنا قیمتی وقت دیا بلکہ اس محفل کی حُسن کو بڑھانے میں گوہرِ خاص کا کام کیا ۔
جزاک اللہ خیرا
💐💐💐🌹💐💐💐
ھنگولی تقسیمِ انعامات